سندھ کے شہر حیدر آباد(Hyderabad) میں بھی آٹے کی مسلسل غیر منضبط بڑھتی قیمت نے شہریوں پر زندگی تنگ کر دی ہے، جب کہ کراچی میں آٹا مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل من مانا اضافہ جاری ہے، جس سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، کیوں کہ انتظامی سطح پر صارفین کی حفاظت کے لیے کوئی بھی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔
حیدر آباد کے شہری پہلے سے انتہائی سطح کی مہنگائی کے دوران مزید مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اور صوبہ سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی،پی ٹی آئی کے متعدد رہنما مسلم لیگ ن میں شامل
شہر میں آٹا 145 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جس سے عام آدمی کے لیے روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے، 20 کلو آٹے کی قیمت 2900 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے اہداف پورے نہ ہونے اور ذخیرہ اندوزی کے باعث مصنوعی بحران پیدا ہو گیا ہے۔








