بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے

ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی(Chaudhry Arshads Ali) انتقال کر گئے، وہ مرحوم سابق رکنِ اسمبلی چوہدری صداقت علی کے چھوٹے بھائی جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری ممتاز علی کے بڑے بھائی تھے۔

چوہدری ارشد علی گزشتہ کئی برسوں سے عملی سیاست سے کنارہ کش تھے اور اپنے آبائی گاؤں منڈے کی میں قائم کردہ دینی مدرسے کی نگرانی اور دینی خدمات میں مصروف تھے۔

مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کی جانب سے مالی سال 27 کیلئے معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی

مرحوم چوہدری ارشد علی کشمیر کی آزادی کے سرگرم داعی تھے اور زندگی اس عظیم مقصد کے لئے وقف کئے ہوئے تھے، وہ ایک 22 سالہ شہید مجاہد کے والد بھی تھے۔

سوگواران میں چھ بیٹے اور ایک صاحبزادی شامل ہیں،مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے گاؤں منڈے کی میں ادا کی جائے گی۔