رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات صوبہ گلستان میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا ایک اہم ریلوےعق تاقہ خان پل امریکی حملے (American Attacks)میں نشانہ بن گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے راستہ ترکمانستان اور قازقستان کے ذریعے چین کو ایران سے ملاتا ہے، جبکہ روس 2025ء کے آخر سے اس روٹ کو ایران کے لیے کارگو ترسیل کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
امریکی حملے کے باعث ریلوے لائن کے کچھ حصے متاثر ہونے کے بعد تہران سے مشہد جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔
ایرانی محکمۂ ریلوے کے مطابق تکنیکی عملے کو متاثرہ مقام پر روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ تہران سے مشہد جانے والے مسافروں کے لیے متبادل بس سروس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
ایران نے جنوبی صوبوں پر امریکی حملوں اور مشرق میں 2 ریلوے پلوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کو جنگی جرم قرار دے دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی حملے اقوامِ متحدہ کے منشور اور مفاہمت کی یادداشت کے آرٹیکل 1 اور 5 کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ حملے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد میں مسلسل ناکامی کو درست ثابت کرنے کے لیے ایک بہانہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کو معاہدے کی خلاف ورزی، غنڈہ گردی، ایرانی قومی مفادات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا، ہم اپنی قومی خود مختاری، دفاع اور جارحیت کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ، نیشنل ایکشن پلان بلوچستان ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیانات کو یورپی ممالک کی امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں دانستہ شمولیت کا اعتراف قرار دیا ہے۔








