بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں، تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے، گوہر اعجاز

سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت اور تاجر و صنعتکار گوہر اعجاز(Gohar Ejaz) نے ملکی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے، پاکستان کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

سابق نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے 2023 برآمدات میں سالانہ 10 فیصد بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا، مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں 10 فیصد اضافے کا ہدف حاصل کر لیا گیا تھا اور ملکی برآمدات 30 ارب 90 کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ 2 برسوں میں 10 فیصد برآمدات بڑھانے کا ہدف حاصل نہیں کر سکی، ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز رہی ہیں، مالی سال24 -2023 کے مقابلے میں آج برآمدات 800 ملین ڈالرز کم ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں’’کانیا‘‘ ڈانس شو، پاک سری لنکا دوستی کا جشن منایا گیا

سابق نگراں وزیر تجارت نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سال میں پاکستان برآمدات میں 8 ارب ڈالرز اضافے کا موقع ضائع کرچکا ہے، مالی سال 2026 میں برآمدات میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے، برآمدات میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا تو ایکسپورٹ 38 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہوتیں۔