بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں جو ہوا افسوس ناک ہے، طاہر اشرفی

چیئرمین علما کونسل حافظ طاہراشرفی(Tahir Mehmood Ashrafi) نے کہا ہے کہ قوم کا اتحاد ہی بے امنی سے نکلنے کا راستہ ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو رکوایا ہے، یہ اسرائیل کی چال تھی کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عرب دنیا اور عالم اسلام سے اپیل ہے کہ آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کریں۔

مزیدپڑھیں:ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: مینز سنگلز کے دونوں سیمی فائنل آج

چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ محرم میں پیغام پاکستان ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد ہوا، ضابطۂ اخلاق پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور مشائخ نے اسلام کے نام پر بے گناہ لوگوں کے قتل کو خلافِ شریعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام کسی بھی بے گناہ کے قتل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔