بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لارڈز میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ویمنز ٹیسٹ کا آغاز

لندن: کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں پہلی مرتبہ خواتین کا ٹیسٹ(Women Test in Lard) میچ شروع ہو گیا، جہاں انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور برنٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

142 سالہ تاریخ میں پہلی بار لارڈز خواتین کے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کر رہا ہے، جسے خواتین کرکٹ کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ روشن دھوپ میں کھیلے جانے والے اس واحد ٹیسٹ میچ سے قبل شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جبکہ تقریباً 30 ہزار ٹکٹ فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹاس کے بعد انگلش کپتان نیٹ سیور برنٹ نے کہا کہ پچ چار روزہ مقابلے کے لیے موزوں دکھائی دیتی ہے، تاہم صبح کے ابتدائی سیشن میں فاسٹ بولرز کو مدد ملنے کی توقع کے باعث پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس تاریخی مقابلے میں انگلینڈ کی جانب سےمیڈی ولیئرز اور ایلس کیپسی نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ بھارتی ٹیم میں اسپنراین شری چارانی  کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔

میچ کے آغاز سے قبل لارڈز کے لانگ روم میں انگلینڈ کی سابق خواتین کرکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ تقریباً 50 سابق انگلش ویمنز کرکٹرز نے دونوں ٹیموں کے ساتھ گراؤنڈ میں آکر اس تاریخی موقع کو یادگار بنایا۔

مزید پڑھیں:پیٹرول و ڈیزل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں رواں ہفتے مزید کمی

یہ میچ صرف دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہی نہیں بلکہ خواتین کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل بھی تصور کیا جا رہا ہے، جس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔