بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع

اداکارہ مومنہ اقبال(Momina Iqbal) کو ہراساں کرنے کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے جبکہ مطلوبہ موبائل فون بھی تاحال حاصل نہیں ہو سکا، اس لیے مزید مہلت درکار ہے۔

سماعت کے دوران ثاقب چدھڑ اپنے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزیدپڑھیں:بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔