بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہرمزگان میں امریکی حملہ سنگین جنگی جرم ہے، اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی(esmail baghaei) نے کہا ہے کہ ہرمزگان میں امریکی حملہ سنگین جنگی جرم ہے۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا ہر روز ایران کے خلاف دشمنی کا نیا پہلو ظاہر کر رہا ہے، ایرانیوں کے خلاف امریکی جرائم کی فہرست مسلسل طویل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرمزگان حملہ امریکا کے جنگی جرائم کی تازہ ترین مثال ہے، امریکا گزشتہ ساڑھے 4 ماہ سے ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی ایران میں امریکا نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں: ایرانی میڈیا

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید بتایا کہ ہرمزگان پر امریکی حملے میں رینجر جواد حسن زادہ کے خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔