بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم اور غیر متوقع دورے پر قطر پہنچ گئے

آبنائے ہرمز میں کشیدہ صورت حال اور امریکا ایران کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملوں کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اچانک قطر پہنچ گئے جو امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا اہم ثالث بھی ہے۔ْ

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس عراقچی دوحہ پہنچ کر سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

ایرانی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

جس میں امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد نہ کرنے اور مسلسل خلاف ورزی پر اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے اور ایرانی سپریم لیڈر کا اہم پیغام بھی پہنچائیں گے۔

اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا جبکہ متعدد ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے تعزیتی پیغامات بھیجے۔

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کو جدید قطر کی تعمیر اور ترقی کا معمار سمجھا جاتا ہے جن کی قیادت میں قطر نے توانائی، معیشت، سفارت کاری، تعلیم اور عالمی سطح پر اپنا نمایاں مقام بنایا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری سے 10 ارب مل چکے 45 ارب باقی ہیں، حکام

2013 میں انہوں نے اقتدار اپنے صاحبزادے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے سپرد کر دیا تھا تاہم ملکی اور علاقائی معاملات میں ان کا کردار طویل عرصے تک اہم رہا۔