ہم غاصب قزاقوں کیخلاف کھیل رہے ہیں یہ صرف ایک فٹبال میچ نہیں ہے؛ انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل نائب صدر وکٹوریہ کا بیان
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلے سے قبل ارجنٹینا کی نائب صدر وکٹوریہ ویارویل نے سخت بیان دیتے ہوئے انگلینڈ کو غاصب قزاق قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نائب صدر نے لکھا کہ ہم غاصب قزاقوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، یہ صرف ایک فٹبال میچ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ اس کا تعلق مالویناس (فاک لینڈ) جزائر، ڈیاگو میراڈونا، لیونل میسی کے آخری ورلڈ کپ اور قابض قوتوں کو روکنے سے بھی ہے۔
وکٹوریہ ویارویل نے مزید کہا کہ ارجنٹینا زندہ باد، ہم اپنی آخری سانس تک اپنے حق کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ارجنٹینا اور برطانیہ کے درمیان فاک لینڈ (مالویناس) جزائر کی ملکیت کا تنازع اب بھی برقرار ہے۔ 1982 کی فاک لینڈ جنگ میں ارجنٹینا کو برطانیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 649 ارجنٹائنی اور 255 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ نائب صدر کے والد بھی اس جنگ میں شریک رہے تھے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے میچ کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک فٹبال میچ ہے، سیاست اور تاریخ کو اس سے جوڑنا مناسب نہیں۔ سیاسیتجزیہ
مزید پڑھیں:شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی
ادھر ارجنٹینا کی سیکیورٹی وزیر الیخاندرا مونٹی اولیوا نے بتایا کہ اٹلانٹا میں ہونے والے سیمی فائنل کے دوران شائقین کو فاک لینڈ یا مالویناس جزائر سے متعلق جھنڈے یا دیگر علامتی اشیا اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔









