بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشہور اداکار ہال ولیمز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

’نائنٹی ون‘ اور ’سینفورڈ اینڈ سن‘ کے اداکار ہال ولیمز(Hal Williams)، 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہال ولیمز بدھ کی صبح امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اپنے گھر میں طبعی وجوہات کے باعث انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔

ہال ولیمز نے اپنے طویل کریئر کے دوران متعدد کامیاب ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا، تاہم انہیں ’سینفورڈ اینڈ سن‘، ’پرائیویٹ بنجامن‘، ’دی سنباد شو‘، ’دی ولٹنز‘ کیلئے جانا جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت کم

انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کریئر میں متعدد کامیاب کردار نبھائے اور ہالی ووڈ میں ایک باصلاحیت اور محنتی اداکار کے طور پر پہچانے جاتے رہے۔