پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک بھیک مانگنے والے شخص نے لوگوں سے ملنے والے 10،10 روپے جمع کر کے نئی ٹویوٹا کرولا (Toyota Corolla) خرید لی۔
وائرل پوسٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے طویل عرصے تک تھوڑی تھوڑی رقم جمع کی اور بعد ازاں نئی گاڑی خریدنے میں کامیاب ہوا۔ پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی خریدنے کے بعد اس شخص نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختلف اوقات میں اس کی مالی مدد کی۔
یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے اسے بچت، مستقل مزاجی اور مالی منصوبہ بندی کی ایک دلچسپ مثال قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس دعوے کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی مستند ثبوت موجود نہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار
سوشل میڈیا پر جاری بحث میں کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی وائرل پوسٹس کی حقیقت جانچے بغیر ان پر یقین نہیں کرنا چاہیے، جبکہ بعض افراد نے اسے محض طنزیہ یا مزاحیہ مواد قرار دیا۔
تاحال اس دعوے کی کسی سرکاری ادارے یا معتبر ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، اس لیے اس کی صحت کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔









