اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کی حدودکے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ،کوئی انہیں اسلام آباد کا میئر اور کوئی چیئرمین سی ڈی اے قرار دے رہا ہے جبکہ وزیراعظم کی حدود سے متعلق بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ، اس حوالے سے موٹروے پر اسلام آباد کی حدود ختم ہونے کے مقام پر لگایا گیا بینر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہے ۔بینر پر درج ہے اختتام حدود وزیراعظم اسلام آباد۔
اختتام حدود وزیراعظم اسلام آباد،موٹر وے پر بینر آویزاں
