میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، ہمسایہ ممالک لرز اٹھے
میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے ساحلی علاقوں میں 7.4 شدت کے طاقتور زلزلے نے شدید خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے انتہائی شدت سے محسوس کیے گئے۔وینزویلا ، زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 920 ہو گئی ، 4 ہزار ، 300 زخمی ، ہزاروں لاپتہ
زلزلے کے بعد متعلقہ حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صرف میکسیکو تک محدود نہیں رہے بلکہ ہمسایہ ممالک گواٹے مالا اور ایل سلواڈور میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے۔
گواٹے مالا کے دارالحکومت گواٹے مالا سٹی میں عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے باعث خوفزدہ شہری گھروں اور دفاتر سے نکل کر سڑکوں اور کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
امدادی اور ہنگامی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وینزویلا میں 24 جون کو 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلے آئے تھے، جن سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:بنگلا دیشی آل راؤنڈر محمد سیف الدین نے زمبابوے کیخلاف تاریخ رقم کر دی
وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے تصدیق کی ہے کہ زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 342 ہو گئی ہے۔









