اسپین(Spain) نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اسپین پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر اعزاز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 میں صرف ایک گول اسکور ہوا۔
8 میچز میں کوئی بھی ٹیم اسپین کے خلاف برتری حاصل نہیں کر سکی، جب کہ فٹبال ورلڈ کپ میں ریکارڈ 308 گول اسکور ہوئے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں ارجنٹینا کو ہرا کر اسپین فٹبال کا دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا ہے، اس نے ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دی، اور دفاعی چیمپئن فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہی۔
مزیدپڑھیں:امریکا ایران کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
فائنل میچ کا فیصلہ کن گول فیرن ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا، اسپین نے فائنل میں ارجنٹینا کو ہرا کر 16 سال بعد فیفا ورلڈ کپ جیتا ہے، صرف یہی نہیں وہ بہ یک وقت مینز اور ویمن ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا ہے، خواتین کی ٹیم نے بھی 2023 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتا تھا۔









