بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈ کپ فائنل، صدر ٹرمپ اور شکیرا کی پیش گوئیاں ناکام

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump)اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا(Shakira) نے اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

نیو جرسی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ کے فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی کپ اپنے نام کیا۔

فائنل سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شکیرا نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی جیت کا اظہار کیا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی تھی۔

لیونل میسی دونوں شخصیات کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور اسی لیے انہوں نے اسپین کو اس فائنل میں کمزور ٹیم کے طور پر لیا تھا۔

مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے قومی جیم اسٹون پالیسی 2026-30 کی منظوری دے دی

صدر ٹرمپ میسی کے اسسٹ کے مداح تھے جبکہ شکیرا کے بچے اسپین کی حمایت میں تھے اور گلوکارہ میسی کے ساتھ دوستی کی وجہ سے ارجنٹینا کی جیت کے حق میں تھیں۔