بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل(oil) کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.93 ڈالر یا 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 8 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1.44 ڈالر یا 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 88.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فائنل کے بعد میسی نے لامین یامال سے کیا کہا؟ نوجوان اسٹار نے راز کھول دیا

گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی برینٹ خام تیل کی قیمت 3 ڈالر سے زائد اضافے کے بعد 94.07 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں بھی بدھ کے روز تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی افواج نے ایران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا، جبکہ یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں آئل ٹینکروں پر حملے کیے ہیں۔