بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع، 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی(PTI) رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر مقدمات میں دائر 230 سے زائد عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنماؤں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 26 نومبر ،سنگجانی جلسہ ،سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ودیگر مقدمات کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر ،رؤف حسن، عبدالقیوم نیازی اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے  متعلقہ رہنماؤں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا امیر العظیم کے انتقال پر اظہارِ افسوس

انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ ترنول، رمنا ،آبپارہ، سیکریٹرٹ اوردیگر میں مقدمات درج ہیں۔