کراچی: پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان نے کسی دقت کے بغیر نائجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں:پینٹاگون نے ایران جنگ میں ہلاک فوجیوں کا ریکارڈ تبدیل کر دیا
پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری،عبداللہ نواز نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔









