کراچی: سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے آٹو ڈس ایبل سرنج کے 2 نمونوں کو غیر معیاری قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے دوران 5 ملی لیٹر اور 3 ملی لیٹر آٹو ڈِس ایبل سرنج کے نمونے معیار پر پورا نہ اتر سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں سرنجوں کے نمونے میڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت غیر معیاری قرار دیے گئے،غیر معیاری قرار دی گئی سرنجیں خیبرپختونخوا کی فارماکمپنی کی تیار کردہ ہیں۔
مزید پڑھیں:کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی 78ویں برسی، اسپیکر قومی اسمبلی کا شاندار خراجِ عقیدت
ڈی جی ایس ڈی ٹی ایل عدنان رضوی نے بتایا کہ سرنجوں میں آٹو ڈس ایبل اور ری یوز فیچر ٹیسٹ ناکام ہوئےہیں جب کہ ٹیسٹنگ میں سرنجز کا خودکار حفاظتی نظام مؤثر ثابت نہ ہو سکا لہٰذا غیر معیاری آٹو ڈس ایبل سرنجیں انجیکشن کے محفوظ استعمال کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔مزید برآں ٹیسٹ رپورٹس انسپکٹر ڈرگز کراچی ایسٹ اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کردی گئی ہیں۔









