ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے پر پیش آنیوالے واقعات پر اسرائیل کے خلاف سخت مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
اماراتی حکومت نے مغربی کنارے پر مساجد جلانے اور فلسطینیوں پر حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے نتین یاہو حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
عرب امارات نے کہا کہ اسرائیلیوں کے مساجد پر حملے مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی اور اشتعال انگیزی ہیں، اسرائیلی حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مزید پڑھیں:راجیش کھنہ نے 10 مرتبہ ڈمپل سے طلاق کا کہا وہ نہیں مانی: انیتا اڈوانی کا انکشاف
عرب امارات حکومت نے مزید کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی نہ کرنا ان کی حمایت تصور ہوگا، مغربی کنارے کے واقعات نفرت، نسل پرستی اور عدم استحکام کو مزید ہوا دیتے ہیں۔









