آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
میرپورڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 12 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق 8 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 4 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے وقار احمد نے تقریباً 700 ووٹوں کے فرق سے پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف کو شکست دی۔ مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 30259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 29574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے ظفر اقبال ملک 19535 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے اور یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 12431 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے فتح محمود الحسن 9245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21751 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنےآگئے جس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری
حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:9 رکنی کوہ پیما ٹیم نے 6050 میٹر بلند مشکل ترین تھلو زوم چوٹی سر کرلی
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔









