بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بحیرۂ احمر میں محفوظ جہاز رانی، سعودیہ عالمی اتحادکیلئے کوشاں، متعدد ممالک سے رابطے

ریاض: سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ حوثیوں کے حملوں کے بعد سعودی عرب کے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے متعدد ممالک سے رابطے جاری ہیں ۔ اتحاد کی تشکیل کیلئے سعودی عرب کی درجنوں ممالک سے بات چیت جاری ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ اتحاد کی حتمی ساخت ابھی طے نہیں ہوئی۔ادھر یمنی وزیر اطلاعات کا دعویٰ ہے کہ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کا باب المندب میں ٹول ٹیکس لینے کا منصوبہ ہے۔

یمنی وزیر اطلاعات کے مطابق یہ کوشش خطرناک پیش رفت ہے،حوثی باب المندب کو دہشت گرد سرگرمیوں کی مالی معاونت کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انصاراللہ نے سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:اگر بیرون ملک گرفتارکیا گیا تو خصوصی دستے کارروائی کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ

بعد ازاں سعودی اتحادی افوا ج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر کارروائی کی۔