اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ کے گھر پرحملے کی شدید مذمت کی ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سعودی عرب سے سینیٹر ہدایت اللہ کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سینیٹر ہدایت اللہ کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔چیئرمین سینیٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کیں کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے واقعے کی رپورٹ بھی آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے طلب کر لی ۔
چیئرمین سینیٹ کی سینیٹر ہدایت اللہ کے گھر پرحملے کی مذمت ،آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے طلب








