امریکی ریاست کیلیفورنیا(California) کے شہر سان ڈیاگو میں امریکا کا ایف- 35بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ا ایف- 35بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجےکیلیفورنیا کے میرین کور ائیر اسٹیشن میں رن وے تک پہنچنے سے پہلے گر گیا۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، اسے معمولی زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
حادثے کے بعد ائیرپورٹ کے فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں لگی گھاس کی آگ پر قابو پایا۔
Marine Corps Fighter Jet F-35B (Lightning II) crashed in San Diego #F35B #STOVL pic.twitter.com/qbhgFDkPx1
— Straturka (@straturka) July 31, 2026
طیارہ گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزیدپڑھیں:4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان ہوگیا
واضح رہے کہ ایف- 35بی لائٹننگ II کو دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جو روایتی انداز کے ساتھ ساتھ ورٹیکل لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
اس طیارے کی قیمت تقریباً 102 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے اور اسے امریکی میرین کور، برطانیہ اور اٹلی کی فضائی افواج استعمال کرتی ہیں۔









