بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سام سنگ کی متوقع فلیگ شپ ڈیوائس سے متعلق حیران کن لیکس

سام سنگ کے آئندہ فولڈایبل اسمارٹ فونز سے متعلق ایک نئی لیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی 2027 کے دوران پانچ مختلف فولڈایبل فلیگ شپ ڈیوائسز پر کام کر رہی ہے، جن میں ممکنہ طور پر پہلی رولیبل ڈسپلے والی ڈیوائس بھی شامل ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والے کوڈ نیمز بی 9، ایچ 9، کیو 9 اے، کیو 9 بی اور زیڈ 9 ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بی 9 ممکنہ طور پر گلیکسی زیڈ فلِپ 9 جبکہ ایچ 9 گلیکسی زیڈ فولڈ 9 کا کوڈ نیم ہے کیونکہ گزشتہ ماڈلز فلِپ 8 اور فولڈ 8 کے کوڈ نیم بالترتیب بی 8 اور ایچ 8 تھے۔

لیک میں بتایا گیا ہے کہ کیو 9 اے اور کیو 9 بی غالباً گلیکسی زیڈ فولڈ 9 الٹرا ور ٹرائی فولڈ 2 کے مختلف ورژنز ہیں۔ تاہم، اس بارے میں ابھی کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں۔

سب سے زیادہ توجہ زیڈ 9 کوڈ نیم نے حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈیوائس ہارڈویئر کے لحاظ سے روایتی فون کے بجائے کسی ٹیبلیٹ جیسی دِکھائی دیتی ہے، جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ سام سنگ کی پہلی رولیبل ڈسپلے والی ڈیوائس ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:میرے ہاتھ پیر نہ باندھے جائیں،پاکستان کرکٹ کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، یونس خان

تاہم، سام سنگ نے ان اطلاعات پر ابھی تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا، اس لیے ان دعوؤں کو فی الحال لیکس اور افواہوں کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔