بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوگل پر ڈالر 207 روپے، ’شہباز سپیڈ‘؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں ان دنوں ڈالر روز ہی اونچی اڑان بھر رہا ہے، حکومت ڈالر کی بڑھتی قیمت کو قابو کرنے کی اپنی سی کوشش کر رہی ہے جو فی الحال کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی۔
ایسے وقت میں جب روپے کی قدر گھٹتی جا رہی ہے اور239 روپے تک پہنچ گیا ہے، جمعرات کی شام اچانک ہی گوگل پر ڈالر کی قیمت 207 روپے دکھائی دی جس نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔
سوشل میڈیا پر سکرین شاٹس شیئر کیے جانے لگے اور ہر کوئی یہ پوچھتا نظر آیا کہ ’اچانک ڈالر کا ریٹ اتنا کیسے گر گیا؟‘ کچھ صارفین خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے لیکن ان کی خوش فہمی پر جلد ہی پانی پھر گیا جب یہ معلوم ہوا کہ دراصل یہ سرچ انجن گوگل کی غلطی ہے باقی ذرائع ڈالر کا اصل ریٹ بتا رہے ہیں۔