بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کبل پولیس تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں  9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ شہری اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:تھرپارکر / عمرکوٹ میں بارشوں سے مختلف حادثات، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔