بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا جو کہ مکمل گرہن ہوگا اوریہ گرہن یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا مگر صرف گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال کے ایک کونے کے رہنے والے ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔

دیگر خطوں میں جزوی گرہن کو دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ یہ مقامی وقت کے مطابق رات کو ہوگا۔12 اگست کو جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

اسپین میں ایک صدی سے زائد عرسے بعد مکمل سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا۔آخری بار اسپین میں مکمل سورج گرہن کو 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے 2 دن قبل دیکھا گیا تھا۔اس بار کا سورج گرہن بہت خاص ہے کیونکہ کچھ افراد مکمل گرہن کو سورج غروب ہونے کے وقت دیکھ سکیں گے۔

اسپین میں تو مکمل سورج گرہن کا نظارہ سورج غروب ہونے کے وقت ہوگا جو وہاں رہنے والوں کو مسحور کر دینے والا ہوگا۔روس ایسا خوش قسمت ملک ہے جہاں سورج طلوع اور غروب ہونے کے دوران جزوی سورج گرہن کا نظارہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ

جی ہاں واقعی روس کے غیر آباد Taymyr Peninsula میں جزوی گرہن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے وقت ہوگا جبکہ اسی ملک کے دوسرے کونے میں جزوی سورج گرہن سورج غروب ہونے کے بعد ہوگا۔سورج غروب ہونے کے وقت گرہن کئی برسوں بعد ہی دیکھنے میں آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال کا سورج گرہن بہت خاص ہے۔