بالی ووڈ کے معروف ادکارسنی دیول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نےمتوازن مؤقف قرار دیا۔بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے پاکستان سے متعلق اپنے حالیہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلق کا ذکر کیا ہے۔
اداکار ان دنوں اپنی نئی فلم بٹوارا (1947) کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو تقسیمِ ہند کے دوران پیش آنے والے تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔یہ فلم 14 اگست 2026 کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی نے سنی دیول سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی؟ اور آپ پاکستان، وہاں کے ماحول اور عوام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
مزید پڑھیں:اے آئی گاڈ فادرجیفری ہنٹن کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئیاں
اس کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں شوٹنگ نہیں کی، فلم کی تمام عکس بندی بھارت میں ہوئی ہے لیکن جیسا کہ میرے والد کہا کرتے تھے اگر بھارت میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن (ماسی) ہے، اس لیے کسی نہ کسی طرح ہمارا ایک رشتہ ضرور ہے۔سنی دیول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ان کے مؤقف کو متوازن قرار دیا۔









