ایران کے سابق چیف جسٹس اور ایکسپڈیئنسی کونسل کے سربراہ آیت اللّٰہ آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر آبنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آیت اللّٰہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے دشمن آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران کو اس اہم اور تزویراتی آبی گزرگاہ پر خودمختاری حاصل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے مؤقف سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:طاقتور سمندری طوفان ’ٹائیفون ڈولفن‘ چینی صوبہ ژی جیانگ سے ٹکرا گیا، ہنگامی اقدامات
خیال رہے کہ آیت اللّٰہ آملی لاریجانی اس وقت ایران کی ایکسپیڈیئنسی کونسل کے سربراہ ہیں۔ جو ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مقرر کردہ ایک اہم تنازعات کے حل اور مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔








