بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،10 گرام3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کا ہوگیا


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

ملک میں سونے کے قیمت میں چار دن کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا، قیمت ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5100 کا اضافہ ہوا تھا ، واضح رہے چار دنوں کے دوران فی تولہ سونا 28 ہزار 600 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں آج 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے کا ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتیں نئی سطح پر پہنچ رہی ہیں۔

واضح رہے عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ای سپورٹس ورلڈ کپ: محمد زبیر نے ٹیکن 8 کا عالمی ٹائٹل جیت لیا

دوسری جانب قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ بلند قیمتوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور زیادہ تر خریدار صرف ضرورت کے تحت ہی خریداری کر رہے ہیں۔