پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے(earthquake) کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ صرف آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے ایران جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں: وال اسٹریٹ جرنل
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔









