امریکی ڈیموکریٹ کرس مرفی نے اپنے بیان میں کہا صدرٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں،جنگ جاری رہنے سے امریکا کمزور اور ایران مضبوط ہو رہا ہے
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی قیمت ہر گزرتےدن کے ساتھ بڑھ رہی ہے،معاہدے کےتحت آبنائےہرمزدوبارہ کھولنے کے بدلے ایران کو سالانہ سو ارب ڈالر دیےجائیں گے،یہ اس کی بڑی کامیابی ہے۔
سینیٹر نے کہا کہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کروں گا، تاہم تنازع ختم ہونے کے بعد امریکی اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر میں دوبارہ اضافے کی حمایت کروں گا۔
مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 119 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
واضح رہے کہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔









