کراچی/لاہور، بینک کی ہیلپ لائن اور رابطے کے دیگر ذرائع پر صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہوپارہی ‘ آج صبح سے بنک کے نیٹ ورک میں مشکلات کا سامنا ہے. الائیڈبنک ذرائع کی گفتگو
، الائیڈ بنک کے صارفین کو آج کئی گھنٹوں سے بنک کی ایپ اور کارڈ سروسز کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ۔
فنڈز ٹرانسفر اور دیگر مالی لین دین بھی ممکن نہیں ہو رہا. اس سلسلہ میں گوگل پر معلومات دستیاب ہیں جن کے مطابق ملک بھر سے الائیڈبنک کے صارفین سوشل میڈیا پر شکایت کرتے نظرآرہے ہیں ۔
تاہم بنک کی ہیلپ لائن اور رابطے کے دیگر ذرائع پر صارفین کو رسائی حاصل نہیں ہوپارہی ایسے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید بنک کا ڈیجیٹل سسٹم کسی بڑے سائبرحملے کا شکار ہوگیا ہے.
بنک سے موقف جاننے کے لیے اس کے لاہور میں واقع ریجنل فتر سے بھی رجوع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم جواب نہیں ملا دوسری جانب بنک کی ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آج صبح سے بنک کے نیٹ ورک میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برانچوں کو بھی باہمی رابطے میں دشوار ی کا سامنا رہاہے تاہم وہ وجوہات بتانے سے قاصر ہیں‘ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صبح مسلہ سامنے آنے کے بعد ای میل کے ذریعے مرکزی دفتر اور ریجنل ہیڈکواٹرزدونوں کو آگاہ کیا تھا اس کے علاوہ لاہور کی مختلف برانچوں سے بھی معلومات حاصل کی گئیں تو یہ مسلہ سامنے آیا.
انہوں نے کہا کہ وہ تکنیکی خرابی کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے اور ناں ہی بتایا جاسکتا ہے کہ مسلہ کب تک ٹھیک ہوگا‘ادھر الائیڈبنک کی ہیلپ لائن پر متعددمرتبہ کال کرنے کے باوجود بنک کے نمائندے سے بات نہیں ہوسکی۔
صارفین کے مطابق ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات استعمال کرنے اور ٹرانزیکشنز مکمل کرنے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے تاہم سروسز میں خلل کی وجوہات کے بارے میں الائیڈ بینک کی جانب سے تاحال باضابطہ طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی.
صارفین کا کہنا ہے کہ الائیڈبنک انتظامیہ ہیلپ لائن کال تک پر فی منٹ چارجزوصول کرتی ہے‘اور اکثروبیشتربنک کی ڈیجیٹل سروسزاور اے ٹی ایم مشینیں بند ملتی ہیں ‘صارفین کی جانب سے شکایات کے باوجو د الائیڈبنک انتظامیہ اپنی سروسزمیں بہتری کے لیے اقدامات نہیں کررہی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام: سکیورٹی ماہرین
انہوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان‘بنکنگ محتسب اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الائیڈبنک انتظامیہ کو بلاتعطل سروسزکی فراہمی یقینی بنانے کا پابند کریں اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے.









