بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضا علی نے نمرہ خان کے شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی (Fiza Ali)نے اداکارہ نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی اور شادی کے بعد اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم کچھ ہی دنوں کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔

بعد ازاں نمرہ خان اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور پوسٹس شیئر کرنا شروع کردیں۔ نمرہ کے شوہر کی جانب سے ’Good Riddance‘ کا جملہ بھی استعمال کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس معاملے پر فضا علی نے نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک شخص جس نے کچھ عرصہ قبل ہی نمرہ کو اپنی زندگی کا ساتھی بنایا، وہ اب ان کے لیے ’Good Riddance‘ جیسے الفاظ کیسے استعمال کرسکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:عاقب جاوید کی صاحبزادی رشتۂ ازدواج میں منسلک

فضا علی نے اس رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نمرہ کے ساتھ کھل کر اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتے نہیں چلتے، راستے الگ ہو جاتے ہیں یہ ہی زندگی ہے، لیکن رشتہ ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس عورت کی عزت بھی ختم کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کو اس انداز میں مخاطب کرنا مناسب نہیں، خاص طور پر جب وہ حال ہی میں آپ کی شریکِ حیات بنی ہو، میں اس معاملے میں اداکارہ کے ساتھ کھڑی ہوں، نمرہ اپنا سر بلند رکھنا، کسی کا تمہاری زندگی سے چلے جانا تمہاری اہمیت کم نہیں کرتا۔

فضا علی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔