بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گال ٹیسٹ: دنیش چندیمل کو فیلڈنگ کے دوران خطرناک انجری، اسپتال منتقل

سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دنیش چندیمل(Dinesh Chandimal) کو فیلڈنگ کے دوران خطرناک انجری کا شکار ہوگئے۔

بھارت کے خلاف گال ٹیسٹ کے چوتھے روز چندیمل کو فیلڈنگ کے دوران کندھے اور گردن پر چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا احتیاطی اسکین کیا جائے گا۔

چندیمل نے کے ایل راہول کے شاٹ کو باؤنڈری تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ڈیپ مڈ وکٹ سے ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب تیزی سے دوڑ لگائی اور ڈائیو لگا کر گیند روک لی۔

انہوں نے دو رنز تو بچائے تاہم زمین پر گرنے کے دوران ان کا کندھا اور گردن بری طرح مڑ گئی۔

مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں استحکام ، چاندی کے نرخ گرگئے

چندیمل کافی تکلیف میں دکھائی دیے اور کچھ دیر بعد ساتھی کھلاڑیوں اور طبی عملے کی مدد سے میدان سے باہر گئے۔

ان کی جگہ پسندو سوریا بندارا نے متبادل فیلڈر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی۔

واضح رہے کہ اسکین میں گردن کی سنگین انجری سامنے آنے کی صورت میں چندیمل کی جگہ کنکشن سبسٹی ٹیوٹ بھی لایا جا سکتا ہے۔

چندیمل پہلی اننگز میں صرف 4 رنز بنا سکے تھے۔