بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ چیٹس کے لیے بہترین فیچر متعارف

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے کسی چیٹ میں شیئر کیے گئے میڈیا کا پریویو دیکھنا آسان ہو جائے گا۔یعنی اب کسی چیٹ کو اوپن کیے بغیر ہی آپ کسی کانٹیکٹ کی جانب سے بھیجے گئے میسج میں موجود اسٹیکر، ویڈیوز اور فوٹوز کا پریویو دیکھ سکیں گے۔

ابھی واٹس ایپ میں کسی میسج میں موجود الفاظ تو ہوم فیڈ پر نظر آتے ہیں مگر تصاویر، ویڈیوز یا اسٹیکرز کو دیکھنے کے لیے چیٹ کو اوپن کرنا پڑتا ہے۔

اس طرح کئی بار ایک ہی فوٹو یا ویڈیو کو متعدد چیٹس میں دیکھنا پڑتا ہے۔مگر اس نئے فیچر میں واٹس ایپ کی جانب سے میڈیا لیبل کے برابر میں ایک چھوٹا تھمب نیل دکھایا جائے گا۔

مثال کے طور پر اگر کسی فرد نے آپ کو فوٹو بھیجی ہے تو آپ فوٹو لفظ کے برابر میں اس کا چھوٹا پریویو دیکھ سکیں گے۔ویڈیوز اور اسٹیکرز کا چھوٹا پریویو بھی اسی طرح دکھایا جائے گا۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جن کو متعدد تصاویر اور ویڈیوز متعدد کانٹیکٹس یا گروپس سے موصول ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:زور زبردستی نہیں، پیپلز پارٹی نئے صوبوں سے متعلق عوامی فیصلےکیساتھ کھڑی ہوگی: بلاول

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کو متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا مشکل ہے۔