حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم قانون سازی پر اتفاقِ رائے ہوگیا۔ ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی نےمجوزہ بل پرحکومت کوحمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
حکومت آج ضمنی ایجنڈے کے ذریعے قومی اسمبلی میں اہم بل پیش کرکے آج ہی منظوری لینےکی کوشش کرےگی،پیپلز پارٹی کی حمایت کے بعد اہم بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی راہ ہموارہوگئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئےصدرآصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں محسن نقوی نےمجوزہ بل پرصدرآصف علی زرداری کو بریفنگ دی اورقانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت طلب کی،جس پر پیپلز پارٹی نے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کےمطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور مجوزہ قانون سازی سےمتعلق مشاورت میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمزمیں خفیہ آپریشن، روزانہ لاکھوں بیرل تیل کی سپلائی کا انکشاف
صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں نےبھی مجوزہ بل پرتفصیلی مشاورت کی،پیپلزپارٹی کی حکومت کی حمایت کے لئے کیس ٹو کیس فیصلہ کرنے کی شرط رکھی ہے۔









