بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزازات نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نمایاں ستاروں میں شمار ہوتے ہیں، دونوں اداکار متعدد کامیاب فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر مختلف اعزازات بھی مل چکے ہیں تاہم انہیں اب تک قومی سطح پر اعزاز سے نہیں نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی قومی اعزازات کی فہرست میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام شامل نہیں تھے جب کہ ان کے ہم عصر اور بعض جونیئر اداکاروں جن میں مہوش حیات اور سجل علی شامل ہیں، ان کو قومی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

اس حوالے سے سندھ کے وزیرِ ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے ایک موقع پر گفتگو کے دوران اس معاملے پر انکشاف کیا ہے۔

وزیرِ ثقافت کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام قومی اعزاز کے لیے تجویز کیے گئے تھے لیکن وفاقی حکومت نے انہیں اعزاز دینے کی منظوری نہیں دی۔

یہ بیان اس موقع پر سامنے آیا ہے جب فہد مصطفیٰ کے والد اور معروف اداکار صلاح الدین تونیو بھی تقریب میں موجود تھے۔اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ: غیرملکی ٹرانسجینڈر سے شادی کرنے والا نوجوان گرفتار

بعض صارفین نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز کا حق دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اداکار پاکستانی شوبز کے بڑے ستارے ہیں اور انہیں یہ اعزاز ملنا چاہیے۔