بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ(Joe Root) نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزیدپڑھیں:حکومت بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانا نہیں چاہتی تھی، شاہد خاقان

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر جو روٹ کا 219واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔ یوں جو روٹ وکٹ کیپر کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔


دوسری جانب پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 238 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم صرف 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ نے میچ اننگز اور 103 رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔