پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون(us women) روزانا مرینا پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد 34 سالہ عادل شہزاد سے نکاح کر لیا۔
عادل شہزاد کےمطابق تین سال قبل سوشل میڈیا کےذریعے روزانا مرینا سےدوستی ہوئی،جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی،روزانا کو فیس بک پر ایڈ کیا تھا،دوستی کےبعدمحبت ہوئی اوربالآخر انہیں اپنی دلہن بنا لیا۔
مزیدپڑھیں:امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل و گیس پیدا کرنے والا ملک بن گیا، وزیر توانائی
امریکی خاتون روزانا مرینا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور عادل شہزاد سے شادی کی ہے۔
پاکستانی نوجوان اور امریکی خاتون کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔









