بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نجکاری کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دیدی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار(Ishaq Dar) کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس دوران پہلے مرحلے کی ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسکوز کے اثاثے حکومتی ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل ہوں گے، تنظیم نو کا منصوبہ اسکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں کھیوڑہ پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا

بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسکیم آف ارینجمنٹ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تنظیم نو کے منصوبے پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ نجکاری سے ڈسکوز کی سروسز بہتر اور نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر محمد علی،وزیر مملکت شریک ہوئے۔