وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ریفائنریز حکام سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ملکی آئل ریفائنریز اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی پاکستان کی پانچوں آئل ریفائنریز انتظامیہ سے ملاقاتوں میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر عملدرآمد و جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پانچوں ریفائنریز حکومت کے ساتھ معاہدوں پر آئندہ ماہ دستخط کریں گی۔ ریفائنری اپ گریڈیشن سے 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی بلیو اکانومی، 100 ارب ڈالر صلاحیت، روڈ میپ کے 85 نکات پر عملدرآمد مکمل
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریفائنری اپ گریڈیشن سے یورو 5 معیار کا ایندھن تیار کیا جاسکے گا، مقامی پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا، مقامی پٹرول اور ڈیزل کی تیاری سے قیمتوں میں کمی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔









