ایل این جی(LNG) کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے نظام کے لیے نئے نرخ مقرر کردیئے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن کے نظام کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
مزیدپڑھیں:محکمہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی
اسی طرح سوئی سدرن کے نظام کے لیے ایل این جی کی قیمت 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
یوں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں تقریباً 26 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے تقریباً 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔









