بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ا س تبا ہی کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈالر 178سے 250روپےتک ، مہنگائی 16فیصد سے 38 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ممتاز نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تو ڈالر 178روپے کا تھا اور آج ڈالر 250روپے کا ہوگیاہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ 8 مارچ کو مہنگائی کی شرح 16اعشاریہ 5فیصد تھی اور اب 38 فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے اب سوال یہ ہے کہ ا س تبا ہی کا ذمہ دار کون ہے؟