امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری(Yassamin Ansari) نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی فوجی کارروائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں جنگ شروع کیے جانے کے گزشتہ 6 ماہ کے دوران امریکی فوجی حملے میں ایک اسکول کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 120 بچے شہید ہوئے جبکہ 18 امریکی فوجی بھی مارے گئے۔۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے باعث امریکی شہریوں کو ریکارڈ بلند پیٹرول قیمتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
In the past six months since Donald Trump started his illegal war in Iran, 120 children died after a U.S military strike hit their school, 18 American servicemembers have been killed, Americans have endured record high gas costs, and Donald Trump and his sons have profited…
— Congresswoman Yassamin Ansari (@RepYassAnsari) August 28, 2026
امریکی رکنِ کانگریس کے مطابق دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں نے سرکاری معاہدے حاصل کرنے والی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر کے مسلسل منافع کمایا ہے۔
یاسمین انصاری کا کہنا ہے کہ نہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نہ ہی پیٹ ہیگستھ ایران جنگ میں کوئی مقصد حاصل کر سکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں، بچوں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں بے مقصد ہوئیں، اس لیے جنگ فوری ختم ہونی چاہیے اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔









