اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیے۔
وزارت دفاع کی طرف سے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے الزامات کے باعث برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی کے نتیجے میں پی آئی اے کواگست 2020 سے دسمبر 2024 تک 200 ارب روپے کے محصولات کا نقصان ہوا۔
سول ایوی ایشن رولز 1994 کے مطابق اہم اقدامات کے تحت وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 لائسنس معطل کیے۔
جواب کے مطابق پی آئی اے برطانیہ کی اپنی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ سے محروم ہو گئی ہے جس کا بر اہ راست فائدہ حریفوں ایمر یٹس، قطر ائیرویز، اتحاد ائیرویز، برٹش ائیر ویز اور در جن اٹلانٹک کو ہوا۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ؛ 5 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
جواب میں مزید بتایا گیاکہ وفاقی کابینہ نے وزیر دفاع کی کنوینر شپ میں ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔









