بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج سے 5 ستمبر تک بارشیں; محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سےپنجاب میں آج سے 5 ستمبر تک بارشوں(Rain) کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارشوں کا امکان ہے،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی اورپہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

لاہور میں گرمی اور حبس کا راج برقرارہے جس سے شہری بے حال ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،لاہور میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا۔

مزیدپڑھیں:تاجروں کو بڑی سہولت فراہم، ایف بی آر عملہ دکان میں داخل نہیں ہو سکے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا چلنے کا سلسلہ بندہونے سے حبس کی کیفیت میں اضافہ ہوگیاہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37جبکہ کم سے کم 28 ہوگا،شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اورہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف کراچی میں مطلع ابر آلودہے اور بوندا باندی کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے ،شہرقائدمیں آج درجہ حرارت 32 ڈگری تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈرہا، اس وقت جنوب مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔