بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی قیادت کو الیکشن کمیشن ارکان سے حکومتی وفد کی ملاقات کوتشویش،چیف الیکشن کمشنرکیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ارکان سے حکومتی وفد کی ملاقات پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا۔شرکا نے الیکشن کمیشن کے ارکان سے حکومتی وفدکی ملاقات پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے کوڈآف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قانونی ماہرین کو کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا گیاہے،دوصوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادلائیں گی۔